Live Updates

پنجاب بیوروکریسی کاحکومت کاسیاسی دباؤقبول کرنےسےانکار

ہم ملک وریاست کے وفادار ہیں، دباؤ میں نہیں آئیں گے،وزیراعظم وفاقی وزیراطلاعات کے سیاسی مداخلت کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، پارٹی رہنماؤں کواپنے لیڈر کی بات توماننی چاہیے۔ سول سروس ایسوسی ایشن کے صدرشاہد حسین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 اکتوبر 2018 15:31

پنجاب بیوروکریسی کاحکومت کاسیاسی دباؤقبول کرنےسےانکار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اکتوبر 2018ء) پنجاب کی بیوروکریسی نے حکومتی رہنماؤں کاسیاسی دباؤقبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سول سروس ایسوسی ایشن کے صدرشاہد حسین نے کہا کہ ہم ملک وریاست کے وفادار ہیں ،دباؤ میں نہیں آئیں گے، وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کے سیاسی مداخلت کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے،پارٹی رہنماؤں کواپنے لیڈر کی بات توماننی چاہیے۔

انہوں نے وفاقی وزیراطلاعات کے بیوروکریسی سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بعض افسران ذاتی مفاد کیلئے مینڈیٹ سے باہر جاتے ہیں۔بطور ایسوسی ایشن صدر میں نے تمام افسران کو قواعد کے مطابق چلنے اور کام کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک وریاست کے وفادار ہیں ہم کسی کے دباؤمیں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

شاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے بیوروکریسی کے کام میں مداخلت نہ کرنے کا یقین دلایا۔

تاہم پارٹی رہنماؤں کواپنے لیڈر کی بات توماننی چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان فواد چودھری کے سیاسی مداخلت کے بیان کا نوٹس لیں۔ شاہد حسین نے کہا کہ سرکاری افسر پکڑا جائے توکوئی نہیں پوچھتا کہ رکن قومی اسمبلی نے کیا حکم دیا ہے۔ واضح رہے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے آئی جی پنجاب طاہر خان کو عہدے سے ہٹانے پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ آئی جی پنجا ب کو کچھ معاملات پر فوری عمل کا کہاجس میں تاخیر ہوئی۔آئی جی پنجاب کوہٹا کربیوروکریسی کو پیغام دے دیا ہے جوکام کرے گا وہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو حکومتی احکامات نہ ماننے کے تناظر میں عہدے سے ہٹایا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات