سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ کو کلین چٹ دیدی

محمد انور کانسی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے ،اعلامیہ

جمعہ 12 اکتوبر 2018 17:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2018ء) سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور کانسی کو کلین چٹ دیدی ہے ۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا ۔ جس میںچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور کانسی کیخلاف چار شکایات کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تمام شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،کونسل نے قرار دیا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے، کونسل نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کیخلاف تمام شکایات خارج کر دی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو متنازع بیان پر عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی جس کی صدر مملکت سے منظوری کے بعد انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔۔۔۔توصیف