ایم ایم اے کی جانب سے صالح پٹ میں 8 بچوں کی ہلاکت کے واقعہ پر دکھ و افسوس کا اظہار

جمعہ 12 اکتوبر 2018 23:25

سکھر ۔ 12اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) متحدہ مجلس عمل ضلع سکھر کے صدر مولانا حزب اللہ جکھرو نے تحصیل صالح پٹ کے گاؤں غلام رسول شنبانی میںدیوار گرنے سے 8 بچوں کی ہلاکتوں پر اظہار دکھ و افسوس کیا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوںنے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سوگوار خاندانوں کے دکھ میںبرابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ فوری طور پر سندھ بھر میں کچے مکانات کو پکا کرنے کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے۔

واقعہ میںزخمی بچوں کا بہترین طور پر سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے۔ سندھ کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی پوری کیا جائے اور ہر قسم کا علاج مفت کیا جائے۔غریب عوام پرائیویٹ اسٹورز سے ادویہ کی خریداری کی سکت نہیں رکھتے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل صالح پٹ کے گاؤں غلام رسول شمبانی میں گھر کی دیوار گرنے سے بچوں کے جانبحق ہونے کے المناک واقعہ کی تحقیقات کروائی جائے۔