بھارت ‘گزشتہ ماہ سونے کی درآمد میں 14 فیصد کمی ہوئی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:58

بھارت ‘گزشتہ ماہ سونے کی درآمد میں 14 فیصد کمی ہوئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2018ء) اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کی ستمبر کے دوران سونے کی درآمد میں 14 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ بھارتی روپے میں کمی کے باعث سونے کے نرخوں بڑھنے سے طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

کنسلٹنسی جی ایف ایم ایس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران بھارت کی سونے کی درآمد 85.7 ٹن رہی جس میں ستمبر کے دوران 14 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔اس کی وجہ ملکی کرنسی کے نرخ کم ہونے سے سونے کی قیمت خرید زیادہ ہونے کے باعث لوگوں کی جانب سے اس کی خریداری میں کمی ہے۔

متعلقہ عنوان :