ڈپٹی کمشنر کا رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کے ہمراہ موضع کھروڑا باقر کا دورہ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:05

جھنگ ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کے ہمراہ موضع کھروڑا باقر کا دورہ کیا ۔ انہوںنے موضع کھڑوڑاباقر میں دریا کے کٹائو کے حوالہ سے صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کہا کہ موضع کھروڑا باقر میں دریا کے کٹائو کو روکنے کیلئے ممکنہ ٹھوس اقدامات کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنیمحکمہ انہاراور ڈویلپمنٹ کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ گزشتہ فلڈکے دوران پیش آنے والے دیگر مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کرے۔ اس موقع پر محکمہ انہار کے افسران کی طرف سے دریا میں پانی کے اتار چڑھائو کی سطح کے بارے مکمل بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہاراور ڈویلپمنٹ کے افسران کو دریا کے کٹائو کے حوالہ سے نگرانی کے عمل بارے باہمی رابطہ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :