ضمنی انتخابات کے موقع پر امن و امان کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں رہی
این 131 لاہور ،راولپنڈی کے حلقہ این اے 63 کے پولنگ اسٹیشنز کے باہر (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑے ہمایوں اختر کی آمد پر لوٹا لوٹا ، سعد رفیق کی آمد پر چور چور کے نعرے ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرکے قائم کئے گئے کیمپ اکھاڑ دئیے گئے ملتان میں پی پی 222 جلالپور پیروالہ کے علاقے میں تحریک انصاف کے امیدوار کی گاڑی پر آزاد امیدوار کے حامیوں کا مبینہ پتھرائو
اتوار 14 اکتوبر 2018 18:30
(جاری ہے)
لاہور کے حلقہ این اے 131میں (ن) لیگ کے خواجہ سعد رفیق اور پی ٹی آئی کے ہمایوں اختر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔ پی ٹی آئی کے امیدوار ہمایوں اختر کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرنے کے موقع لیگی کارکنوں نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے جبکہ اس موقع پر لوٹا بھی لہرایا گیا ۔
اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنوںنے بھی مخالفانہ نعرے بازی کی تاہم پولیس کی جانب سے مداخلت کر کے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا ۔ (ن) لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کے دورہ کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے ، چور ، چور کے نعرے لگائے جس کے جواب میں لیگی کارکنوں نے بھی پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف نعرے لگائے ۔ فاروق آباد اور لالک جان چوک کے پولنگ اسٹیشنز کے باہر مخالفانہ نعرے بازی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی اور دونوں جانب سے ایک دوسروں پر لاتوں اور مکوں سمیت ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرکے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو ایک دوسرے الگ کیا۔حلقہ این اے 124سے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے ہمارے کیمپس اکھاڑ دئیے گئے جبکہ (ن) لیگ والوں کے کیمپ بدستور قائم ہیں۔ پولیس نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر کے بنائے گئے کیمپس ختم کرا ئے اور انہیں مقررہ حدود سے باہر قائم کرنے کیلئے کہا گیا ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 راولپنڈی میں بھی مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ہوا اور کئی کارکنوں کے کپڑے پھٹ گئے ۔ملتان میں پی پی 222 جلالپور پیروالہ کے علاقے میں پولنگ اسٹیشن نمبر 88 کھاکھی پنجانی پر بھی جھگڑا ہوا۔ تحریک انصاف کے امیدوار رانا سہیل نون کی گاڑی پر آزاد امیدوار شازیہ کھاکھی کے حامیوں نے دھاوا بولتے ہوئے مبینہ طور پر پتھرا ئوکیا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.