تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی کارکن خواتین نے پولنگ سٹیشنوں پر پارٹی پرچم والی کیپس اور دوپٹے، نوجوانوں نے ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:40

فیصل آباد۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) فیصل ۱ٓباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 103 تاندلیانوالہ میں اتوار کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پرپاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی درجنوں کارکن خواتین نے پولنگ سٹیشنوں پر پارٹی پرچم والی کیپس اور دوپٹوں جبکہ نوجوانوں نے ٹی شرٹس پہن کر پولنگ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

بعض پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے زنانہ و مردانہ پولنگ ایجنٹس اور پولنگ سٹیشنز کے باہر قائم کئے گئے انتخابی کیمپوں میں مختلف انداز میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے پرچم نظر آئے ۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی نوجوان کارکن خواتین نے پارٹی پرچم والے دوپٹے اوڑھنے سمیت پرچم والی کیپس بھی پہنی ہوئی تھیں جبکہ کئی نوجوان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے پرچموں والی ٹی شرٹس بھی زیب تن کئے ہوئے تھے ۔