ضمنی الیکشن کے موقع پر ہر ووٹر کو 2 بیلٹ پیپر فراہم کئے گئے، قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپر کا رنگ سبز اور صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپر کارنگ سفید تھا

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:40

فیصل آباد۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) فیصل ۱ٓباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 103 تاندلیانوالہ میں اتوار کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پر ہر ووٹر کو 2 بیلٹ پیپر فراہم کئے گئے جن میں سے قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپر کا رنگ سبز اور صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپر کارنگ سفید تھا نیز اسی طرح جو شفاف بیلٹ بکس فراہم کئے گئے تھے ان کے ڈھکنوں کے رنگ بھی سبز اور سفید تھے اس طرح ووٹر قومی اسمبلی کا ووٹ مہر لگانے کے بعد سبز رنگ کے ڈھکن والے جبکہ صوبائی اسمبلی کا ووٹ مہر لگانے کے بعد سفید رنگ کے ڈھکن والے شفاف بیلٹ بکس میں ڈالتے رہے۔