این اے60 راولپنڈی: پی ٹی آئی کی647 ووٹوں سے جیت

پی ٹی آئی کے شیخ راشد شفیق44 ہزار483 ووٹوں سے کامیاب، جبکہ ن لیگی امیدوار سجاد خان43 ہزار 836 ووٹوں سے شکست کھا گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اکتوبر 2018 01:29

این اے60 راولپنڈی: پی ٹی آئی کی647 ووٹوں سے جیت
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اکتوبر 2018ء) ملک بھر میں ضمنی انتخابات 2018ء میں انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، انتخابی حلقہ این اے 60 راولپنڈی سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 60 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے شیخ راشد شفیق44 ہزار 483  ووٹ لے کامیاب ہوگئے ہیں۔

جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان43 ہزار 836 ووٹوں سے شکست کھا گئے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی امیدوار 647 ووٹوں سے جیتے ہیں۔ ابھی اس میں ای ووٹرز کا رزلٹ بھی شامل کیا جانا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حلقے میں قائم 329 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ واضح رہے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے35 حلقوں میں ضمنی الیکشن 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل صبح8 بجے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

جو کہ شام5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ ضمنی الیکشن کے موقع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ساتھ باقی تمام متعلقہ ادارے ریسکیو1122، سول ڈیفنس و دیگر بھی الرٹ ہیں۔ الیکشن میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ اسی طرح الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات والے 35 حلقوں کے لئے پانچ خصوصی صنفی شکایات ڈیسک قائم کردئیے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ڈیسک چاروں صوبوں اور ایک ڈیسک الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں قائم کیا گیا۔ ضمنی انتخابات کیلئے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کنٹرول روم انتخابی نتائج مکمل ہونے تک کام جاری رکھے گا۔ کنٹرول روم نے ادارے میں ایک علیحدہ شکایت سیل قائم کیا ہے جو ضمنی انتخابات کے حوالے سے شکایات وصول کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج اور سہولیات فراہم کرنے کا ایک مرکز بھی قائم کیاگیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں پولنگ کے عمل کے دوران کل 23 شکایا ت موصول ہوئیں۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 84 فیصد رہا ہے۔ قومی اسمبلی کیلئے5 ہزار117 انٹرنیٹ ووٹ کاسٹ ہوئے، صوبائی اسمبلی کیلئے ایک ہزار 116 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔اسی طرح الیکشن میں76 فیصد اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ کاسٹ کیے۔