بھارت کو امن کے لیے پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے،سابق را چیف

واجپائی محاذ آرائی کا خاتمہ چاہتے تھے ، اور اب دوسرا واجپائی ملنے میں بہت وقت لگے گا، امرجیت سنگھ دلت

پیر 15 اکتوبر 2018 13:08

بھارت کو امن کے لیے پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے،سابق را چیف
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) سابق را چیف امرجیت سنگھ دلت نے کہاہے کہ امن کے قیام کے لیے پاکستان اور بھارت کو بات کرنا چاہیے۔بھارت کو امن کے لیے اپنے پڑوسی پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔ سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان اور بھارت کے درمیان اس محاذ آرائی کا خاتمہ چاہتے تھے ، اور اب دوسرا واجپائی ملنے میں بہت وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک گفتگومیں امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مشکل درپیش ہو تو چیمپینزی جو انسانوں کے بہت قریب ہیں وہ بھی بات کرلیتے ہیں، لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو امن کے لیے اپنے پڑوسی پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان اور بھارت کے درمیان اس محاذ آرائی کا خاتمہ چاہتے تھے ، اور اب دوسرا واجپائی ملنے میں بہت وقت لگے گا۔

متعلقہ عنوان :