Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دیدی گئی ،ْ تین نومبر کو چین جائینگے

چینی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ وزیر اعظم 5 نومبر کو شنگھائی میں عالمی درآمدی نمائش میں مہمان ہوں گے

پیر 15 اکتوبر 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دیدی گئی ،ْ وزیر اعظم اپنے دوسرے سرکاری دورے پر 3 نومبر کو چین کیلئے روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ،ْ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین ان کے پہلے سرکاری دورے سعودی عرب کی نسبت طویل ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم 3 روز تک چین میں قیام کریں گے ،ْ قیام کے دوران چینی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔چین کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم 5 نومبر کو شنگھائی میں عالمی درآمدی نمائش میں مہمان ہوں گے۔وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران اقتصادی و دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبوں پر اہم پیش رفت کا امکان ہے۔وزیر اعظم عمران خان 3 نومبر کو دورہ چین کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ 7 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ خارجہ، خزانہ، ریلوے، پلاننگ اور اطلاعات کے وزرا بھی ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات