نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں نابینا افراد کیلئے 25000 گھر تعمیر کیے جائیں گے‘محمودالرشید
نابینا افراد کے ہاسٹل کی تعمیر کیلئے زمین ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ دے گا،ہم عوام کو ان کے خوابوں کی تعبیر دے کے جائینگے‘صوبائی وزیر ہائوسنگ
پیر 15 اکتوبر 2018 19:43
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ عوام کو ہم نے بہت خواب دکھائے ہیں جن کی تعبیریں بہت مشکل ہیں۔ لیکن ہم خواب دیکھتے رہیں گے اور تعبیریں ڈھونڈتے رہیں گے اور ڈھونڈ رہے ہیں۔
انہوں نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کو ان کے وعدوں کی تعبیر ان سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر کے اور ڈیلیور کر کے دیں گے۔ہمیں عوام نے تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور وہ تبدیلی ہم لا کر رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نفسا نفسی کے دور میں العجم ٹرسٹ کا نابینا افراد کے لیے کام بے لوث جذبے کی عظیم مثال ہے۔ انہوں نے نابینا افراد کے ہاسٹل کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے زمین دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ہاسٹل کی تعمیر سے نابینا افراد کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔مزید برآںانہوں نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں نابینا افراد کے لیے 25000 گھروں کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے نابینا افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لازمی اس سکیم میں اپلائی کریں ۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نابینا طالبعلموں کی جانب سے گیت، خاکے اور ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
75 ہزار سال قبل وفات پانے والی خاتون کا چہرہ تیار
-
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے‘ مریم نواز شریف
-
جنرل اسمبلی فلسطینیوں کی آزاد مملکت کی منظوری کے لیے سکیورٹی کونسل پر دبائو ڈالے،پاکستان
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
کسی غیر ملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، دفتر خارجہ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.