سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملک طاہر محمود35سالہ خد ما ت سرانجا م دینے کے بعد اپنے عہد ہ سے ریٹا ئر ڈ ہو گئے

پیر 15 اکتوبر 2018 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملک طاہر محموداسلام آباد پولیس میں35سالہ خد ما ت سرانجا م دینے کے بعد اپنے عہد ہ سے ریٹا ئر ڈ ہو گئے ۔ گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں ایس پی ملک طاہر محمود کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الو دعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد جان محمد،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی وقار احمد چوہان،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ناصر محمود ستی،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل علی راجہ،اے آئی جی آپریشنز عبدالقادر قمر،اے آئی جی سپیشل برانچ مجاہد اکبر،اے آئی جی جنرل سکندر حیات،ایس ایس پی سکیورٹی محمد سلیمان،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کامران عادل،ایس ایس پی آپریشنزسیدمحمد امین بخاری،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز حسن اقبال،ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیرا اعظم کے علاوہ زونل ایس پیز نے شرکت کی ۔

ایس پی ملک طاہر محمود نے اسلام آ باد پولیس میں سال 1983ء کوبطور پروبشنر اے ایس آئی اپنی سروس کا آ غا ز کیا اور 35سال سے زائد عرصہ خدمات سرانجام دینے کے بعد اپنے عہد ہ سے ریٹا ئر ڈہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔