سبزی خوروں کے اس میلے کی یہ خطرناک تصاویر کمزور دل حضرات نہ دیکھیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 اکتوبر 2018 23:50

سبزی خوروں کے  اس میلے کی یہ خطرناک تصاویر کمزور دل حضرات نہ دیکھیں

تھائی لینڈ کے پھوکیت جزیرے میں ہر سال ہونے والے ایک میلے کے دوران گالوں سے تلواریں اور زبان سے سلاخیں گزارنے کے مناظر عام نظر آتے ہیں۔
یہ میلہ علاقے میں رہنے والی چینی کمیونٹی کے تہوار کے ساتھ ہی منعقد ہوتا ہے۔ یہ کمیونٹی مکمل طور پر سبزی خور ہے۔ یہ نہ تو گوشت کھاتے ہیں اور نہ ہی شراب پیتے ہیں۔ یہ جوئے کے نزدیک بھی نہیں جاتے۔ اس میلے کے شرکا  اپنے جسم خاص طور پر گالوں کے سے تلواریں، سوئے، چاقو، کپڑے اور بہت سی نوکیلی اشیاء گزارتے ہیں۔


پچھلے سال یہ میلہ 2016 میں وفات پانے والے تھائی بادشاہ کے طویل سوگ کی وجہ سے منعقد نہیں ہوا تھا۔ اس سال دوبارہ سے اس کا انعقاد کیا گیا۔
مقامی روایات کے مطابق اس میلے کا آغاز 1825 سے ہوا۔ 1825 میں ایک چینی طائفہ یہاں آ کر بیمار ہوگیا۔

(جاری ہے)

صحت مند ہونے کے لیے انہوں نے گوشت کھانا چھوڑ دیا اور تاؤ مت کی مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس میلے کے آخری مرحلے پر کوئلوں پر چلنے کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد کا مجمع جمع ہوتا ہے۔

اس میلے کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔