سپریم کورٹ، دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے چار ملزمان کی اپیلوں پر سماعت

منگل 16 اکتوبر 2018 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ میں دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے چار ملزمان کی اپیلوں پر سماعت،عدالت نے ملزمان کے وکلا کا ریکارڈ دیکھنے کی اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

اپیلوں کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ مقدمات کو علیحدہ علیحدہ سن کر فیصلہ کریں گے ۔اپیلوں پر سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔۔توصیف