سلمان خان کا لولیا ونٹر کی پہلی بالی وڈ فلم ’’رادھا کیوں گوری میں کیوں کالا‘‘ کے لئے تہنیتی پیغام جاری

بدھ 17 اکتوبر 2018 11:35

سلمان خان کا لولیا ونٹر کی پہلی بالی وڈ فلم ’’رادھا کیوں گوری میں کیوں ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے لولیا ونٹر کی پہلی بالی وڈ فلم ’’رادھا کیوں گوری میںکیوں کالا‘‘ کے لئے تہنیتی پیغام جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے ٹوئٹر پر رومانوی ماڈل و اداکارہ لولیا ونٹرکی پہلی بالی وڈ فلم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ لولیا ونٹر نے اداکاری سے قبل بالیوڈ فلم انڈسٹری میں بطور گلوکارہ قدم رکھا اور سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے گانوں ’’پارٹی چلے اور سلفیش‘‘ سے اپنا نام منوایا اور اب انہوں نے بطور اداکارہ ہدایت کار پریم آر سونی کی فلم ’’رادھا کیوں گوری میںکیوں کالا‘‘سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا ہے۔