Live Updates

عمران خان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے پرعزم ہیں، ثوبیہ کمال

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:34

عمران خان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے پرعزم ہیں، ثوبیہ کمال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) تحریک انصا ف کی رکن قومی اسمبلی ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت سے جو کھلواڑ کیا اُس کو سدھارنے میں کچھ وقت درکار ہے، عمران خان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے پرعزم ہیں اور بہترین ٹیم کا انتخاب کر کے قوم کے مستقبل کو اور بھی محفوظ کر دیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خوشحال اور سرسبز پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے قریب ہے،انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلی بار عمران خان جیسی ایماندار قیادت اقتدار میں آئی ہے جو اللہ کی طرف سے ایک نعمت سے کم نہیں، کیونکہ اب قوم کو ملک میں خوشحالی، ترقی ہوتی نظر آ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے درخواستیں لینے کا اعلان خوش آئندہے،ہمارا وعدہ ہے کہ اس قرض کی پائی پائی عوام کے اوپر خرچ کی جائے گی، اس سے اپنی ذاتی جیبیں نہیں بھری جائیں گی ، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے 50لاکھ گھر اور 1کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ انشاء اللہ پورا کیاجائے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات