گنے کے کاشتکار اور ملز مالکان گنے کی قیمت مقررکرنے کہ لیے الگ الگ تجاویز دیں ،اسماعیل راہو

کاشتکار سندھ کا اثاثہ ہیں ، تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے گنے کی قیمت کاتعین کریں گے،وزیر زراعت سندھ

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہونے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکار اور ملز مالکان گنے کی قیمت مقررکرنے کہ لیے الگ الگ تجاویز دیں تاکہ بورڈکے آئندہ اجلاس کی منظوری کے بعد قیمت مقرر کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ میں گنے کی قیمت کے سلسلے میں بلائے گیے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گنے کی قیمت مقرر کرنے کہ لیے اسی ماہ بورڈ کا اجلاس بلایا جائے گا،آبادگار بورڈ اور سندھ چیمبرز آف ایگر یکلچر کے عہدیداران کا بھی مطالبہ ہے کہ گنے کی فی من قیمت 160 روپے سے زیادہ مقرر کی جائے۔ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ آج کا اجلاس صرف مشاورت کے لیے بلایا گیا تھا، جس میں اب کی رائے لی گئی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے گنے کی قیمت کاتعین کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار سندھ کا اثاثہ ہیں ان کے تمام مسائل حل کیے جائیں گیں، سندھ حکومت کاشتکاروں کے مفادات کا ہر طرح سے تحفظ کرے گی،پیپلز پارٹی ہاریوں اور مزدوروں کی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ ان کے مسائل حل کیے ہیں اور کرتے رہیں گیں۔اجلاس میں سیکریٹری زراعت آغا ظہیر، سندھ آباد گار بورڈ، چیمبر آف ایگریکلچر قبول محمود کھیران، محمد صالح، محمد عمر بگھیو سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :