ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ بڑھانے کی ترددید

پچھلی حکومت کی جانب سے اس مد میں خرچ کئیے جانے والی رقم 802 ملین تھی جبکہ ہم نے جو رقم اس مد میں رکھی ہے وہ 601 ملین ہے جو کہ پچھلے حکومت کی جانے سے خرچ کی جانے والی رقم سے کم ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 23:40

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ بڑھانے کی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اکتوبر 2018ء) :ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ بڑھانے کی ترددید کردی۔انکا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے اس مد میں802 ملین خرچ کئیے تھے جبکہ ہم نے اس کو کم کر کے 602 ملین روپے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے پنجاب حکومت کی جانب سے مالی سال 2018 2019 کے بجٹ میں وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کے اخراجات بڑھانے کی خبر پر ردعمل دے دیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کل سے یہ خبر چل رہی کہ وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ بڑھا دیا گیا ہے اور اس پر ایک پراپیگنڈا چل رہا ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ایک بے بنیاد خبر ہے۔انہوں نے اعداد شمار قوم کے سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ پچھلی حکومت نے اس مد میں جو بجٹ رکھا وہ 492 ملین روپے تھا اور بعد میں اس بجٹ کو دوبارہ اپریل مئی میں روائز کر کے 798 ملین روپے کردیا گیا اور جو انہوں نے خرچ کیا وہ 802 ملین تھا۔

(جاری ہے)

یوں پچھلی حکومت کی جانب سے اس مد میں خرچ کئیے جانے والی رقم 802 ملین تھی جبکہ ہم نے جو رقم اس مد میں رکھی ہے وہ 601 ملین ہے جو کہ پچھلے حکومت کی جانے سے خرچ کی جانے والی رقم سے کم ہے۔انکا کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق ہم نے وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ کم کیا ہے بڑھایا نہیں ہے۔ یاد رہے کہ صبح کی ایک قومی اخبار کی خبر میں کہا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کے پہلے بجٹ میں وزیراعلیٰ ، گورنر ہاؤس ، سیکرٹریٹ، وزرا، وی وی آئی پیز فلائٹس کے اخراجات میں 20 سے 60 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

جبکہ وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق 18-2017ء میں وزیراعلیٰ آفس کے لیے 49 کروڑ 19 لاکھ 56 ہزار روپے مختص کیے گئے تھے۔ موجودہ حکومت نے 60 کروڑ 13 لاکھ 30 ہزار روپے مختص کر دئے۔ پنجاب کے صوبائی وزرا کے اخراجات میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ، 18-2017ء میں وزرا کے اخراجات کے لیے 19 کروڑ 82 لاکھ روپے مختص ہوئے تھے ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزرا کے اخراجات کے لیے 24 کروڑ 15 لاکھ روپے مختص کیے۔

اس کے علاوہ گورنر ہاؤس اور سیکرٹریٹ کے اخراجات میں 60 فیصد اضافہ کردیا گیا۔گورنر ہاؤس کے اخراجات میں اضافہ کر کے 84 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کر دئے گئے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کے اخراجات 57 کروڑ 30 لاکھ روپے تھے جنہیں بڑھا کر 62 کروڑ 23 لاکھ کر دیا گیا۔