خیبرپختونخواہ میں ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی بچت کے لیے صوبے میں 6 ہزار 500 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیاکرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 18 اکتوبر 2018 00:02

خیبرپختونخواہ میں ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2018ء) :خیبرپختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی بچت کے لیے صوبے میں 6 ہزار 500 کم درجہ عہدوں پر ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیاکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئے 2 ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔اس دوران تحریک انصاف کی حکومت نے جہاں عوامی مقبولیت کے اعلانات کر کے عوام سے داد وصول کی ہے وہیں اس حکومت کے چند اقدامات نے عوام کو پریشانی میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔

ان میں سے ہی ایک قدم بہت سی ملازمتوں کے خاتمے کا اعلان بھی ہے۔ ایسا ہی فیصلہ خیبر پختونخواہ میں بھی کیا گیا ہے جہاں حکومت نے برطانوی دور سے موجود ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔بجٹ سے متعق کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا۔کانفرنس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے خطاب کیا تھا ،کانفرنس میں دیگر انتظامی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فنانس سیکریٹری نے نجی میڈیا کو بتایا کہ یہ 6 ہزار کم درجہ ملازمتیں برطانوی راج میں صوبائی سول سروس کا حصہ تھیں لیکن جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ان کی افادیت ختم ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ ان میں 90 ملازمتیں مشعلچی کی تھیں جن کے ذمے لالٹین میں تیل ڈالنے کا کام تھا۔ فنانس سیکریٹری نے بتایا کہ 15 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے ان عہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر ختم کی جانے والی ملازمتوں میں بستہ بردار، ڈش واشر ، تندورچی اور دیگر شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ اجلاس میں سیکریٹری مالیات شکیل قدر نے بجٹ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان تمام عہدوں پر موجود ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمتیں ختم کردی جائیں گی۔