پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کی نیویارک میں سیرو تفریح کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:33

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کی نیویارک کی گلیوں میں چہل قدمی اور سیرو تفریح کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کے مابین گہری دوستی ہے اور دونوں نے گزشتہ روزنیویارک کی گلیوں میں چہل قدمی اور سیرو تفریح کی، وڈیو میں پریانبکا چوپڑا نے لال رنگ کی شرٹ اور جینز اور عالیہ بھٹ نے سفید رنگ کی شرٹ، نیلی جیکٹ اور کالی پینٹ پہنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :