Live Updates

عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے، عرفان عباسی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:54

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئرمرکز ی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے اور عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے، الیکشن 2018 کے انتخاب میں عوام نے جس اعتماد کا اظہار تحریک انصاف پر کیا ہم اس پر پورا اترنے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے اور عوام کو ہمارے دور اقتدار میں تبدیلی نظر آئیگی، عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا، تحریک انصاف عوام کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عوام کے مسائل حل کر کے اس اعتماد کی فضا کو مزید بہتر بنائیگی ، جاری ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی کامیابی عمران خان کی 22سالہ محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات