وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے ہر قسم کی خریداری پر عائد پابندی ختم کر دی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے ہر قسم کی خریداری پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اس سلسلے میں جمعہ کو باضابطہ نوٹیفکیشن کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار و تجارت اور وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار کے ساتھ اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلے کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ہیڈ آفس، زونل آفس اور ریجنل دفاتر میں ہر طرح کی خریداری کی اجازت د ی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :