لاہور، ڈولفن سکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ناجائز اسلحہ، منشیات، CA, TOجعلی نمبر پلیٹ، کائیٹ فلائنگ، قمار بازی و دیگر جرائم میں ملوث 109ملزمان کو گرفتار ، 22سٹریٹ کریمینلز کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایا ڈولفن سکواڈنے کمیونٹی پولیسنگ کے ساتھ ساتھ مختلف سنگین جرائم کے حوالہ و دیگر سٹریٹ جرائم کے خاتمہ کے لیے بھرپور اقدامات کیے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) ڈولفن سکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے دوران ڈولفن سکواڈنے کمیونٹی پولیسنگ کے ساتھ ساتھ مختلف سنگین جرائم کے حوالہ و دیگر سٹریٹ جرائم کے خاتمہ کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔ڈولفن سکواڈ نے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران ناجائز اسلحہ، منشیات، CA, TOجعلی نمبر پلیٹ، کائیٹ فلائنگ، قمار بازی و دیگر جرائم میں ملوث 109ملزمان کو گرفتار کیاجبکہ 22سٹریٹ کریمینلز کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایا۔

ملزمان کے قبضہ سے 05کاریں، 23موٹر سائیکلیں اور07موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ڈولفن سکواڈ نے مشکوک 42332مشکوک وہیکلزاور 43524موٹر سائیکلز کودستیاب جدید سمارٹ اپلیکیشنز کے ذریعے چیک کیاجس کے دوران 08وہیکلز و 40موٹر سائیکلوں کو قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں بند کروایا۔

(جاری ہے)

مشکوک اشخاص کی شناختی دستاویزات کی چیکنگ کے دوران کریمینل ریکارڈکے حامل و ناپسندیدہ 09 1اشخاص کو بھی ویری فیکیشن کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کیاڈولفن سکواڈ نے اپنی ہفتہ وار کارکردگی کے دوران نا جا ئز اسلحہ کے خلاف بھی وسیع تر کریک ڈائون کرتے ہوئے 21پسٹلز،04رائفلز و سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں و میگزینزبرآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائے ڈولفن سکواڈ نے شہر کو منشیات کی لعنت سے پاک کر نے کے لیے بھی مختلف ملزمان سے 244گرام چرس و درجنوں کی تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد کرکے 04مقدمات درج کروائے عدالتی مفروران و ٹارگٹ آفینڈرز کو بھی گرفتار کیا علاوہ ازیں ڈولفن سکواڈ نے گھروں ، مارکیٹوں و مختلف جگہوں پر چوری کرنے والے 15چوروں کو بھی گرفتار کیادیگر مختلف مقدمات میں ون ویلنگ، کائیٹ فلائنگ، آتش بازی اور جعلی نمبر پلیٹ کے 35مقدمات درج کروائے مجموعی طور پر ملزمان سے 05کاریں، 23موٹر سائیکلیں اور 07موبائل فونز برآمد کروائے گئے۔

ڈولفن سکواڈ نے کمیو نٹی پو لیسنگ کو فر وغ دیتے ہوئی827شہریوں کو مختلف ہیڈز میں ریسکیو کیا جس میں وہیکل بریک ڈائون میں مدد کرنا، روڈ ایکسیڈنٹ کے علا وہ ٹر یفک و دیگر مسا ئل میں مدد کر نا شا مل ہے ڈولفن سکواڈ نے بالخصوص 06گمشدہ بچوں کو بھی ان کے گھر والوں کے حوالے کیا جو مختلف اوقات میں ڈولفن سکواڈ کو سرِ راہ و دیگر مارکیٹس میں روتے ہوئے ملے ایس پی ڈولفن عاطف نذیر نے کہا ہے کہ یہ بات عملی طور پر مشاہدہ میں آئی ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے سے ناصرف پولیس کے مورال میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے پولیس پبلک پارٹنرشپ کو بھی فروغ ملتا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح و عہدِ حاضر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ عوام الناس پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کریں اور پولیس کو صحیح معنوں میں اپنا محافظ سمجھیں یہ اسی طور ممکن ہے کہ پولیس اس میں پہل کرتے ہوئے اپنے رویے میں تبدیلی لائے اور شہریوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتی سٹریٹ کرائم و دیگر جرائم کے خاتمہ کے لیے کمیونٹی پولیسنگ وقت کا تقاضا ہے ۔

متعلقہ عنوان :