کلین اینڈ گرین پاکستان ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے پشاور کے مختلف سکولوں کے طلباء کے ساتھ ملکر شہرمیں عوامی مقامات سے پوسٹرز اور وال چاکنگ کو ہٹایا
جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10
(جاری ہے)
چیف سیکرٹری نوید کامران بلوچ نے مہم کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی دارالحکومت صوبے کے دیگر علاقوں کیلئے صفائی کے لحاظ سے ایک ماڈل بنے گا اور بطور مثال رہنمائی کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ طویل المدتی اور دیرپا اثرات کیلئے بچوں میں پچپن ہی سے صفائی کی اہمیت ڈالنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ صفائی کی یہ سرگرمی ایک دفعہ کی نہیں ہونی چاہئے بلکہ آنے والی نسلوں میں صفائی کی اہمیت اجاگر رکھنے کے حوالے سے یہ سرگرمی مسلسل جاری رہنی چاہئے۔ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے بقول صفائی مہم میں طلبہ کو شامل کرنے کے عمل کو پورے صوبے میں توسیع دی جاسکتی ہے اور اس سے آنی والی نسلوں میں صاف ماحول کو فروغ دینے والی خوبیاں بھی پیدا ہوںگی۔ انہو ںنے مزید کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پشاور کے مقامی مقامات میں پوسٹر چسپاں کرنے اور وال چاکنگ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور سینکڑوں خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹسسز جاری کردئے گئے ہیں جن کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔انہو ںنے کہاکہ ہر ہفتہ صفائی مہم کے لئے 15 سے 20 سکولوں کو منتخب کیا جاتا ہے جو اپنے متعلقہ حکام کیساتھ اس مہم میں حصہ لیتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ اس مہم کو پشاور میں شروع کئے تین ہفتے ہوئے ہیں اور اب تک اس کے بہت مثبت نتائج ملے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.