بلدیہ کے افسران کا تجاوزات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 00:20

سرگودھا۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) جمعہ کے روز بھی بلدیہ کے افسران تجاوزات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے رہے چیف آفیسر رانا محمد جمیل بھی عملہ کیساتھ شہر کا دورہ کرتے رہے اور تجاوزات مسمار کرنیوالی عمارتوں کا ملبہ اٹھانے کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ شہر بھر میں قائم تجاوزات کی نشاندہی بھی کی گئی اس دوران رانا محمد جمیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق شہر کو تجاوزات سے پاک اور گرین اینڈ کلین کرنے کی مہم جاری ہے اور انشاء اللہ جلد سرگودھا کا شمار خوبصورت شہروں میں ہوگا۔