خواتین کو اپنی حفاظت کیلئے کراٹے کی تربیت ضرور حاصل کرنی چاہیے‘سجل علی

آج حالات بدل چکے ہیں مگر اسکے باوجود بھی خواتین کو مسائل درپیش ہوتے ہیں‘اداکارہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ خواتین کے لئے کسی بھی شعبے میں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ،حالات اب پہلے سے بدل چکے ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں پڑھے لکھے لوگ آگے آرہے ہیں مگر اس کے باوجود بھی خواتین کو مسائل درپیش ہوتے ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو خوش قسمتی سے مجھے ایسے لوگ ملے جنہوں نے قدم با قدم میری رہنمائی کی اور ساتھ مجھے اس بات کا احساس بھی دلایا کہ ہر جگہ پر برے لوگ ہی نہیں ہوتے ۔

(جاری ہے)

میں نے اپنے کریئر میں سینکڑوں لوگوں کے ساتھ کام کیا مگر خدا کا شکر ہے کہ میرے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کریئر کا جب آغاز کیا تو مجھے توقع بھی نہیں تھی کہ میں اتنی مقبول اداکارہ بن جائوں گی اور اب مجھے اپنی ساکھ کو برقرار کھنے کے لئے بہتر سے بہتر کام کرنا پڑتا ہے ،خدا کا شکر ہے کہ اب تک میں اپنے تمام تر مقصد میں کامیاب رہی ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں سجل علی نے کہا کہ خواتین کو اپنی حفاظت کیلئے کراٹے کی تربیت ضرور حاصل کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :