پروڈیوسر ایس اے خان کا اسٹیج ڈرامہ ’’تو لونگ میں لاچی ‘‘ شروع

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) ڈرامہ پروڈیوسر ایس اے خان کا کراچی فلیٹ کلب صدر میں اسٹیج ڈرامہ ’’تو لونگ میں لاچی ‘‘ شروع ہو گیا ۔جس کی کاسٹ میں مہک خان ،عروج خان ،سعدیہ خان ،ماہ نور ،ٹینا خان اور سونیا خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے سرپرست اعلیٰ شہزاد عالم اور پروڈیوسر ایس اے خان ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس اے خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹیج ڈرامے کو زندہ رکھنے کے لئے شہزاد عالم اور ہماری ٹیم مل کر کام کررہی ہے اور اسی وجہ سے بے شمار اسٹیج آرٹسٹ روزگار سے وابستہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں کراچی میں اسٹیج ڈرامہ اپنی مقبولیت کی انتہا پر تھا مگر اب عمر شریف کے کام نہ کرنے کی وجہ سے اسٹیج ڈرامے کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے مگر کراچی کا اسٹیج ڈرامہ جلد اس بحران سے بھی نکل جائیگا جس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :