حیدر سلطان کو مزید دو پنجابی فلموں میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کر لیا گیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:50

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) ہدایتکار مسعود بٹ کی پنجابی فلم ’’پیشی گجرااں دی ‘‘ کے بعد اداکار حیدر سلطان کو مزید دو پنجابی فلموں میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کر لیا گیا جن میں فلم ’’شریکے دی اگ ‘‘ اور ’’مقدمہ ‘‘ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم ’’شریکے دی اگ ‘‘عنقریب سیٹ کی زینت بن جائے گی جبکہ فلم ’’مقدمہ ‘‘ کی شوٹنگ بعد میں شروع ہو گی ۔ حیدر سلطان آج کل فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘کے نئے سپیل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں انکے ہمراہ معمر رانا ،شفقت چیمہ اور اچھی خان بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :