تعمیروترقی مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے،شاہ غلام قادر

سپیکر آزاد کشمیر قا نون سا ز اسمبلی کا اپنے حلقہ انتخاب میںپہنچنے پر شاندر استقبا ل،لیگی کارکنوں نے ہا ر پہنائے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) اسپیکر آزاد کشمیر قا نون سا ز اسمبلی شاہ غلا م قادر 09روزہ دور ے پر اپنے حلقہ انتخاب میںپہنچنے پر لیگی کا رکنوں نے چلہا نہ کے مقام پر استقبا ل کیا اور ہا ر پہنائے ۔دورہ کے دوران لیگی کا رکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے اسپیکر قانو ن ساز اسمبلی نے کہا کہ تعمیروترقی مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے، ن لیگ میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، شاہراہ نیلم کی مرحلہ وار تعمیر جاری ہے جس کے ذریعے معیاری اور بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی،رابطہ سٹرکوں کی بہتری سے جہاں عوام کو بہتر سفر ی سہولیات ملیں گئی وہاں سیا حت بھی پروان چڑھے گی،میرٹ پر تقریریاں کر کے نو جوانوں کو ان کا حق دے رہے ہیں ،اداروں کو لا ئق ،محنتی ،تعلیم یا فتہ اور تجر بہ کا ر اہلکا ر معیا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تعلیمی پسما ندگی کے خا تمے کے لیے این ٹی ایس کی بدولت اداروں کو کو الیفا ئڈ اسا تذہ میسر ہیں،ا ن خیا لا ت کا اظہا رانھوں نے لیگی کا رکنوں کی جا نب سے دیئے گئے عشا ئیوںاور ظہرانوں کے دوران مختلف مقامات پرخطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ چلہانہ ریا لی ٹر یفک حا دثہ متا ثر ین میں معاوضہ جا ت کے چیک تقسیم کیے گئے،دورہ کے دوران ان کے ہمراہ لیگی کا رکنوں کی بڑی تعداد مو جود تھی۔ جبکہ دورہ کے دوران اسپیکر اسمبلی شا ہ غلا م قا در نے مختلف دیہا توں میں مر نے والوں کے گھروں میں جا کر فا تحہ خوانی کی ہے۔