کمسن لڑکیوں سے زیادتی، ہڈرزفیلڈ گینگ کو221 برس قیدکی سزا

20 جنسی درندوں پرمشتمل گینگ نے 2004 سے 2011 کے دوران 11 سی17 برس کی لڑکیوں کو ہوس کانشانہ بنایاتھا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) برطانیہ میں 15کمسن لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنانے میں ملوث ہڈرزفیلڈگینگ کو221 برس قیدکی سزاسنادی گئی۔ 20 جنسی درندوں پرمشتمل گینگ نے 2004 سے 2011 کے ذوران 11 سی17 برس کی لڑکیوں کو ہوس کانشانہ بنایاتھا۔لیڈز کرائون کورٹ میں مقدمات کی سماعت ہوئی، جس کے بعد سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

گینگ کیسرغنہ امرسنگھ دھالیوال کو رواں برس عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے، جس کے بعد اسے کم سے کم 18برس جیل میں کاٹنا ہوں گے۔ وہ جنسی زیادتی کے 22 واقعات میں ملوث پایا گیا تھا۔زیادتی کی شکار لڑکیوں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں محبت کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ زیادتی کی شکار ایک لڑکی نے خودکشی کی بھی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :