پولیس کامنشیات فروشوں کی خلاف کریک ڈائون ‘3ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:29

پولیس کامنشیات فروشوں کی خلاف کریک ڈائون ‘3ملزمان گرفتار
ساہیوال۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ‘1750گرام چرس اور 50لیٹرشراب برآمد ‘3ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا، تفصیلات کے مطا بق پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 105/7-Rمیں چھاپہ مار کر منشیات فروش غلام قادر سے 1750گرام چرس ‘120/9-Lمیں اجمل سے 20لیٹرشراب اور 53/5-Lمیں سلیم سے 30لیٹرشراب معہ چالو بھٹی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :