آئی ایم ایف کا 6سال بعد ارجنٹائن میں اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:46

آئی ایم ایف کا 6سال بعد ارجنٹائن میں اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
․نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے 6سال بعد ارجنٹائن میں اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ماہرمعاشیات ٹریور الین بیونس آئرس میں فنڈ کے نمائندہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فنڈ نے ارجنٹائن میں دوبارہ دفتر کھولنے کا فیصلہ مقامی حکومت کے ساتھ رقم کی فراہمی ، شرح سود اور کرنسی کی شرح تبادلہ کے حوالے سے اتفاق رائے کے بعد کیا ہے۔فنڈ نے جون میں ارجنٹائن کے لیے منظور کردہ 50 ارب ڈالر کے قرضے کی ادائیگی کی رفتار تیز کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :