Live Updates

وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے

خطاب کے دوران عوام کو غربت کم کرنے سے متعلق بنائی گئی حکومتی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:22

وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اکتوبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے، خطاب کے دوران عوام کو غربت کم کرنے سے متعلق بنائی گئی حکومتی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بروز اتوار کو قوم اسے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب کے دوران قوم کو حکومتی اقدامات اور پالیسیوں سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیراعظم عمران خان قوم کو حکومت کی جانب سے بنائی گئی غربت میں کمی سے متعلق پالیسی کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب کے دوران قوم کو گزشتہ 60 دن کے حکومتی اقدامات اور کارگردگی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے آنے والے مہنگائی کے طوفان سے متعلق وجوہات بیان کرنے کے علاوہ آئندہ مہنگائی میں کمی لانے کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل بھی قوم کے سامنے رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا خطاب کل بروز اتوار کی شب کو نشر کیا جائے گا۔ خطاب تمام قومی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ایک ہی وقت میں نشر کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات