خضدار میں خسرہ سے بچائو مہم منظم انداز میں جاری،ضلع خضدار کے ایک لاکھ اکتیس ہزار پانچ سو بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر

اتوار 21 اکتوبر 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء)خضدار میں خسرہ سے بچائو مہم منظم انداز میں جاری ہے انسداد خسرہ مہم کے سلسلے میں ہفتہ کے روز بھی مختلف شہری اور دیہی علاقوں کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے مہم کے دوران ضلع خضدار کے ایک لاکھ اکتیس ہزار پانچ سو بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جس میں 9ماہ سے پانچ سال کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

محکمہ ہیلتھ خضدار کی جانب سے انسداد خسرہ مہم پر معمور ٹیمیں تما م پہاڑی علاقوں میں رہائش پزیر بچوں کو مزکورہ ٹیکہ جات باہم پہنچارہے ہیں اور انکی کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ ٹیکہ لگوانے سے محروم نہ رہے واضح رہے کہ خسرہ سے بچائومہم 27اکتوبر تک جاری رہیگی ۔محکمہ صحت حکومت بلو چستان کی جانب سے تمام والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ ہر صورت اپنے 9ماہ سے پانچ سال کے بچوں کو انسداد خسرہ کے ٹیکے لگوائیں اور اس حوالے سے مہم پر معمورٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ جاری مہم کو کامیا ب بنایا جاسکے۔