جیکب آبادمیں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بلاول بھٹو زرداری فلائی اوور میں تکنیکی نقص افتتاح کے بغیر ہی شروع کردیاگیا

حادثے ہونے لگے۔ انجینئرز کی ٹیم نے بھی دورے کے دوران کام غیر تسلی بخش قراردیاگیاتھا

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) جیکب آبادمیں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بلاول بھٹو زرداری فلائی اوور میں تکنیکی نقص افتتاح کے بغیر ہی شروع کردیاگیا۔ حادثے ہونے لگے۔ انجینئرز کی ٹیم نے بھی دورے کے دوران کام غیر تسلی بخش قراردیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے ڈسٹرکٹ جیل کے قریب ریلوے پھاٹک کراسنگ پر 56کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے گئے بلاول بھٹوزرداری فلائی اوور میں تکنیکی نقص ظاہر ہونے لگے فلائی اوورکو افتتاح کے بغیر ہی شروع کردیاگیاہے فلائی اوورکے موڑ میں نقص ہونے کی وجہ سے پہلے ہی دن کئی حادثات رونما ہوئے اوریہ اب معمول بن گیاہے فلائی اوورکے بنیاد میں مطلوبہ مقدارمیں سریہ بھی استعما ل نہیں کیاگیا تعمیر کے دوران ہی فلائی اوورکے مختلف مقامات سے پلستر بھی گرنا شروع ہوگئے تھے جنہیں بعدمیں درست کیاگیا ذرائع کے مطابق انجنیئر ز کی ٹیم نے بھی دورے کے دوران فلائی اوورکے کام کو غیر تسلی بخش قراردیاتھا جسے درست نہیں کیاگیا شہریوں کا کہناہے کہ بلاول بھٹوزرداری فلائی اوورکی تعمیر انتہائی ناقص کی گئی ہے اوریہ کسی بھی وقت گرسکتاہے ناقص کام کی تحقیقات کرواکر ملوث ٹھیکیدار اورافسران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔