سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران مچھ کے قریب اسلحہ اور بارود کی کھیپ برآمد کر لی

پیر 22 اکتوبر 2018 00:30

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سیکیورٹی فورسز نے اتوار کوکارروائی کے دوران بلوچستان میں مچھ کے قریب اسلحہ اور بارود کی کھیپ برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلحہ اور بارود کی یہ کھیپ خفیہ معلومات پر مبنی ایک کارروائی کے دوران بر آمد کی گئی ہے۔