سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس کل ہوگا

پیر 22 اکتوبر 2018 14:32

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس کل منگل کو اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرپرسن سینٹر فدا حمد کریں گے۔ اجلاس میں کیسکو کی جانب سے گھریلو، صنعتی اور کمرشل لائن لاسز پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ مالاکنڈ قومی منصوبے سے بجلی کی نیشنل گرڈ میں سپلائی سمیت وزارت توانائی کے مختلف منصوبوں پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :