فیصل بینک کے فیصل بزنس فرسٹ کرنٹ اکائونٹ کا دوبارہ آغاز

پیر 22 اکتوبر 2018 19:49

فیصل بینک کے فیصل بزنس فرسٹ کرنٹ اکائونٹ کا دوبارہ آغاز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان کے صف ِ اول کے مالیاتی اداروں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ نے اپنے مالی پروڈکٹ ’ فیصل بزنس فرسٹ کرنٹ اکائونٹ‘ کا مزید فوائد کیساتھ از سر نو آغاز کیا ہے ۔ اس پروڈکٹ کو خصوصی طور پر کاروباری افراد، پروپرائٹرز، پارٹنرشپ اور پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنیز کی بڑھتی مالیاتی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے ۔

پریمیم سروسز کے خواہشمند کاروباری افراد اس پروڈکٹ سے کئی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔فیصل بینک کاروباری اداروں کو اُن کی کاروباری ضروریات کے مطابق منفرد سلور ، گولڈ اور پلاٹینم سہولیات فراہم کرنے کے اپنے وعدے کی ضمانت دیتا ہے ۔صارفین کیلئے اب اس پروڈکٹ کے ذریعے خصوصی طور پر سلور کیٹگری میں مفت بین الشہری ایک دن کے اندر کلیئرنگ، پے آرڈر، کلاسک ڈیبٹ کارڈ اور موبائل انٹرنیٹ جیسی سہولیات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

گولڈ کیٹگری میں بینکاری کی تمام تر سہولیات کے علاوہ ویلیو ایڈڈ سہولیات آفر کی جائیں گی جن میں کاروباری کور اور کیش نکالنے کی انشورنس ، اے ٹی ایم سے رقم نکالنے اوردیگر بینکوں کو فنڈز منتقلی پر چارجز سے استثنیٰ شامل ہیں۔مزید براںپلاٹینم کیٹگری میںاضافی خصوصیات آفر کی جائیں گی جیسا کہ صارف کی منتخب کردہ لوکیشن سے کیش وصولی،مفت لاکر سہولت اور سولٹیئر مارکنگز وغیرہ۔

بزنس فرسٹ کرنٹ اکائونٹ کے دوبارہ اجراء پر فیصل بینک میں ریٹیل بینکنگ کے سربراہ جناب طاہر یعقوب بھٹی کا کہنا تھا کہ ہم بزنس فرسٹ کرنٹ اکائونٹ پروڈکٹ کو اضافی سہولیات اور خصوصیات کے ساتھ اپنے کاروباری صارفین کے سامنے دوبارہ پیش کررہے ہیں تاکہ اُن کی کاروباری ضروریات کے مطابق مؤثر انداز میں سروسز فراہم کی جاسکیں۔فیصل بینک کو ایس ایم ایز کی بڑھتی اہمیت اور ڈیجیٹائزڈ بینکنگ کی جانب بڑھتے رجحان کا بخوبی ادراک ہے۔

بطور مالیاتی ادارہ ہمارے لئے فیصلہ کرنا بہت آسان تھا کہ ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی مصنوعات وضع کریں تاکہ عالمگیریت اور ٹیکنالوجی سے آشنا پروفیشنل صارفین کی جنریشن ہماری مصنوعات سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اوراپنے کاروبار کو عالمی تناظر میں چلائیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نسل ٹیکنالوجی کے استعمال کو بہت اچھی طرح سمجھتی ہے اور اپنے کاروبار کو ڈیجیٹل انداز میں ترقی دینا چاہتی ہے اور ہم اُن کی مالیاتی ضروریات کو مؤثر انداز میں بروقت پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔