فلم انڈسٹری میں آنے کیلئے کبھی اپنے باپ کا نام استعمال نہیںکیا ، روہن مہرا

فلم بازار کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد لوگ مجھے پہچاننا شروع ہوئے ہیں ، بالی ووڈ اداکار

پیر 22 اکتوبر 2018 21:10

فلم انڈسٹری میں آنے کیلئے کبھی اپنے باپ کا نام استعمال نہیںکیا ، روہن ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) آنجھانی اداکار ونود مہرا روہن کا کہنا تھا کہ اپنے والد کے انتقال کے بعد میں کینیا میں اپنی والدہ بہن اور دادا دادی کے ساتھ رہا، ونود مہرا کا بیٹا ہونے کے باوجود مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں اس انڈسٹری کا حصہ ہوں، نہ میں نے کبھی کسی انٹرویو میں اپنے والد کا نام استعمال کیا اور نہ ہی کسی تقریب میں لوگوں کو بتایا، کوئی جانتا بھی نہیں تھا کہ میں کون ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم بازار کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد لوگ مجھے پہچاننا شروع ہوئے، اس سے قبل انڈسٹری کے افراد نے میرے ساتھ کوئی خاص برتا نہیں کیا اور میں اس کے لیے ان کی عزت کرتا ہوں۔روہن نے دیگر اسٹار کڈز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ باقی اسٹار کڈز اپنی فلموں کی ریلیز سے قبل ہی توجہ کا مرکز بن گئے، میں ان میں سے ایک نہیں ہوں، میں اپنے کیریئر کو ایسے ہی شروع کرنا چاہتا تھا، مجھے اپنے والد کے نام کی وجہ سے کبھی کچھ نہیں ملا۔

(جاری ہے)

تاہم روہن کا یہ بھی ماننا تھا کہ آج فلم انڈسٹری باہر سے آئے ہوئے اداکاروں کو آسانی سے قبول کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کئی کاسٹنگ ایجنٹس اور پروڈکشن ہاوسز نئے ٹیلنٹ کو سامنے لارہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کے کسی کو ایسا محسوس ہونا چاہیے کہ انہیں موقع نہیں ملا، محنت سب کو کرنی پڑتی ہے۔

متعلقہ عنوان :