تحریک انصاف کی حکومت اعتمادکھوچکی ہے،لگتاہے حکومت مدت پوری نہیں کرپائے گی،شاہد کاقان عباسی

عدم اعتماد کا آپشن اپوزیشن کے پاس ہوتا ہے ،تحریک عدم اعتماد حالات پر منحصر ہے ، سابق وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 اکتوبر 2018 21:18

تحریک انصاف کی حکومت اعتمادکھوچکی ہے،لگتاہے حکومت مدت پوری نہیں کرپائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اعتمادکھوچکی ہے،لگتاہے حکومت مدت پوری نہیں کرپائے گی،عدم اعتماد کا آپشن اپوزیشن کے پاس ہوتا ہے ،تحریک عدم اعتماد حالات پر منحصر ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام میں مقبولیت کھوچکی ہے، مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے لگتاہے حکومت مدت پوری نہیں کرپائے گی انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کا آپشن اپوزیشن کے پاس ہوتا ہے ،تحریک عدم اعتماد حالات پر منحصر ہے تاہم اس پرکوئی مشاورت نہیں ہوئی،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آصف زرداری کی جانب سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ نوازشریف سوبارسے زائدعدالتوں میں پیش ہوچکے ہیں، مسلم لیگ ن تمام اداروں کا احترام کرتی ہے،میں اتنی بار عدالتوں میں پیش نہیں ہواجتنی بارنوازشریف پیش ہوئے، انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔