انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی ،مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

پیر 22 اکتوبر 2018 23:33

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی ،مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.70روپے سے بڑھ کر133.90روپے اور قیمت فروخت133.80روپے سے بڑھ کر134روپے پر جا پہنچی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.20روپے سے کم ہو کر133روپے اور قیمت فروخت134.20روپے سے کم ہو کر134روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 152.40روپے سے بڑھ کر152.50روپے اور قیمت فروخت154.40روپے سے بڑھ کر 154.50روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 173روپے اور قیمت فروخت175روپے پر برقرار رہی ۔

متعلقہ عنوان :