رحیم یارخان،پولیس کنسٹیبلان کے انٹرویو پانچ نومبر کو ہوں گے

منگل 23 اکتوبر 2018 00:01

رحیم یار خان ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پولیس کنسٹیبلان کی انٹرویو کی تاریخ تبدیل ۔ آج ہونے والے انٹرویوز اب پانچ نومبر سے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ضلع رحیم یار خان پولیس میں بطور کنسٹیبل بھرتی کے امیدواروں کے انٹرویوز کے لئے 23 تا 25 اکتوبر شیڈول جاری کیا گیا تھا جس میں ناگزیر وجوہات کی بناپر تبدیلی کرتے ہوئے اب انٹرویوز کی تاریخ 5 تا 7 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ تمام امیدوار جو کہ انٹرویو کے مرحلہ کے لئے اہل قرار پا چکے ہیں اپنی اصل دستاویزات اور اسناد کے ساتھ انٹرویو کے لئے ڈی پی او آفس آئیں گے ۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لئے ڈی پی او کے گیٹ پر لسٹیں آویزاں کی گئی ہیں جن سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :