ْسی آئی اے کی ڈائریکٹر جمال خاشقجی کی قتل کی تحقیقات میں مدد دینے کے لئے ترکی پہنچ گئیں

منگل 23 اکتوبر 2018 12:19

ْسی آئی اے کی ڈائریکٹر جمال خاشقجی کی قتل کی تحقیقات میں مدد دینے کے ..
استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہسپل سعودی صحافی جمال خاشقجی کی قتل کی تحقیقات میں مدد دینے کے لئے ترکی پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

59 سالہ خاشقجی واشنگٹن میں رہائش پذیر تھے انھیں ترکی میں قائم سعودی سفارتحانے میں2اکتوبر کو سعودی انٹیلی جنس ایجنٹوں نے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ اپنے چند کاغذات جمع کروانے آئے۔جینا ہسپل کی ترکی آمد ایسے وقت مین ہو رہی جب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان دیا گیا ہے کہ وہ خاشقجیکے قتل بارے سعودی عرب کی وضاحت سے مطمئن نہیں ہیں ۔