انسداد دہشتگردی عدالت نے انتظار قتل کیس میں ایک بار پھر مفرور پولیس افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

منگل 23 اکتوبر 2018 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے انتظار قتل کیس میں ایک بار پھر مفرور پولیس افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں مقتول کے والد مقصود احمد عدالت میں پیش ہوئے عدالت نیملزم طارق رحیم کی عدم گرفتاری برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم طارق رحیم کو گرفتار کرکی6 نومبر تک پیش کیا جائے پولیس کا کہنا تھا کہ انتظار قتل کیس میں اے سی ایل سی پولیس کے 8 ملزمان گرفتار ہیں،ملزمان کے خلاف درخشان تھانے میں مقدمہ درج ہے،مقدمے کی سماعت سینٹرل جیل میں واقع عدالت میں کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :