لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی سکینڈل میں گرفتار سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ قمرالسلام کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا

منگل 23 اکتوبر 2018 21:06

لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی سکینڈل میں گرفتار سابق رکن پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی سکینڈل میں گرفتار سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ قمرالسلام کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا راجہ قمر اسلام کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات میں ملوث کیا گیا ہے۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ راجہ قمر اسلام اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ ان سے تفتیش کی مزید کوئی ضرورت نہیں ہے اس لیے درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی 29 اکتوبر کو ہو گی۔