جڑانوالہ: آگ سے جھلس کر 3سالہ بچی کی حالت غیر، حادثات واقعات میں درجنوں زخمی

منگل 23 اکتوبر 2018 21:23

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) جڑانوالہ آگ سے جھلس کر 3سالہ بچی کی حالت غیر، حادثات واقعات میں درجنوں زخمی۔بتایا گیا ہے کہ نور فاطمہ ساکن 53گ ب آگ کی زد میں آکر بری طرح جھلس گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ عبداللہ 106گ ب، سکینہ 4چک، محمد رفیق 642گ ب، حیات 53گ ب، منظور 144گ ب، عامر اسلام پورہ، ارم 365گ ب، خالد دانا آباد، راشد 240گ ب،عامر، اشفاق، بیر دین، علوی پارک ، علی رضا میاں ٹائون کو مختلف جگہوں پر ہونے والے حادثات واقعات میں زخمی ہونے پر سول ہسپتال میں لایا گیا جبکہ بعض کو نازک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

جبکہ مسرت زوجہ ظہیر ساکن لنڈیانوالہ ، ارم زوجہ صدی احمد ساکن 354گ ب میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلا کیمیکل ، و چوہے مار گولیاں کھالیں دونوںکی ہسپتال میں حال غیر۔

متعلقہ عنوان :