وزارت انسانی حقوق میں اقربا پروری عروج پر، پسند وناپسند کی بنا پر ترقیاں اور تبادلے
وفاقی وزیر نے سیکرٹری کے کاموں سے متعلق آنکھیں بند کرلیں ڈیپوٹیشن پر آنیوالے 19گریڈ کے افسر کامران اعظم جوائنٹ سیکرٹری اور وزارت اوورسیز کی عاطفہ رفعت نیشنل کمیشن فار اسٹیٹس فار وومن کی سربراہ مقرر
منگل 23 اکتوبر 2018 21:27
(جاری ہے)
آن لائن کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سیکرٹری انسانی حقوق نے اقربا ء پروری کی بنیاد پر دوسال پہلے محکمہ کسٹم سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے سابق جوائنٹ سیکرٹری کے حقیقی بھائی 19گریڈ کے افسر ملک کامران اعظم کو جوائنٹ سیکرٹری تعینات کردیا ہے جبکہ اسی وزارت میں محمد ارشد گریڈ 20 کے افسر موجود ہیں، جبکہ وزارت اورسیز سے آنے والے بیس گریڈ کی افسر عاطفہ رفعت کو نیشنل کمیشن برائے اسٹیٹس فار وومن کی چیف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے دوسرے محکمے سے بہتر کارکردگی کی حامل خاتون کو اس ادارے کی سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کا مزید کہناتھا کہ وزارت انسانی حقوق میں سرکاری افسران کام کرنے سے عاری ہیں، ادارے میں افسران کی کمی کی وجہ سے دیگر اداروں سے آنے والے افسران کو اعلی عہدوں پر تعینات کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ رابعہ جویری آغا نے کراچی اور پشاور میں ڈپٹی ڈائریکٹر غلام علی اور اقبال پاشا کو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے رکھی ہے۔جبکہ اسلام آباد سے نوراللہ اور امداد شاہ کو پشاور تعینات کردیا۔ اس کے سیکرٹری رابعہ جویری آغا نے حمیر ااعظم کے کارخاص 16گریڈ افسر کو 17گریڈ کے ڈی ڈی او تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ واضع رہے کہ وزارت انسانی حقوق میں گریڈ 19کے افسر عبدالستار کو گریڈ 20میں ترقی نہ دیے جانے کی وجہ سے عدالت میں کیس دائر کررکھا ہے۔ نامہ نگارمزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.