الیکشن کمیشن میں گریڈ 18میں ترقی کے لئے گریڈ 17 میں کم سے کم 5 سال ، گریڈ 19کے لئے 12سال ، گریڈ 20کے لئے 17سال اور گریڈ 22 کے لئے گریڈ 17یا اس سے اوپر کے گریڈ میں 22سال خدمات سرانجام دینا ضروری ہوگا،

سپیشلسٹ کیڈر کے آفیسران کے گریڈ 18 سے 22تک کی ترقیوں کے لئے وہی معیار مقرر کیا گیا ہے جو جنرل کیڈر کی آسامیوں کے لئے ہوگا،ترقی کے لئے جامع جانچ پڑتال کا عمل اختیار کیا جائے گا جس کے تحت گریڈ 18میں ترقی کے لئے مجموعی طور پر 50 فیصد ، گریڈ 19 میں 65 ، گریڈ 20 میں 70، گریڈ 21 میں 72 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوگا

جمعہ 26 اکتوبر 2018 16:50

الیکشن کمیشن میں گریڈ 18میں ترقی کے لئے گریڈ 17 میں کم سے کم 5 سال ، گریڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن آفیسرز و سٹاف رولز 2018ء میں تجویز کیا گیا ہے کہ گریڈ 18میں ترقی کے لئے گریڈ 17 میں کم سے کم 5 سال ، گریڈ 19کے لئے 12سال ، گریڈ 20کے لئے 17سال اور گریڈ 22 کے لئے گریڈ 17یا اس سے اوپر کے گریڈ میں 22سال خدمات سرانجام دینا ضروری ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے الیکشن کمیشن آفیسرزو سٹاف رولز 2018ء کے مسودہ کے مطابق سپیشلسٹ کیڈر کے آفیسران کے گریڈ 18 سے 22تک کی ترقیوں کے لئے وہی معیار مقرر کیا گیا ہے جو جنرل کیڈر کی آسامیوں کے لئے ہوگا۔

ترقی کے لئے جامع جانچ پڑتال کا عمل اختیار کیا جائے گا جس کے تحت گریڈ 18میں ترقی کے لئے مجموعی طور پر 50 فیصد ، گریڈ 19 میں 65 ، گریڈ 20 میں 70، گریڈ 21 میں 72 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

(جاری ہے)

اس مسودہ کے مطابق آسامیوں پر تعیناتیوں کے لئے وفاقی حکومت کا وضح کردہ صوبائی اور علاقائی کوٹہ ملوظ خاطر رکھا جائے گا۔ سیکریٹریٹ کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے گریڈ میں تعیناتیوں کا اختیار کمشنر ، گریڈ 16 میں تعیناتیوں کا اختیار سیکرٹری کے پاس ہوگا، گریڈ 11 سے 15 تک بھرتیوں کا اختیار ڈائریکٹر جنرل ایڈمن، گریڈ 3 سے 10 تک تقرریوں کا اختیار ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن جبکہ گریڈ ایک اور 2 میں تعیناتی ڈپٹی ڈائریکٹر کرے گا۔

ماتحت محکموں میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے گریڈ میں تعیناتیوں کا اختیار کمشنر ، گریڈ 16 میں تعیناتیوں کا اختیار صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس ہوگا، گریڈ 11 سے 15 تک بھرتیوں کا اختیار صوبائی الیکشن کمشنر ، گریڈ 3 سے 10 تک تقرریوں کا اختیار جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر جبکہ گریڈ ایک اور 2 میں تعیناتی ڈائریکٹر یا ڈٰپٹی ڈائریکٹر کرے گا۔مسودہ میں شیڈول ون میں تقرریوں و ترقیوں کے لئے طریق کار کی تفصیلات پانچ مختلف شیڈول میں دی گئی ہیں واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ان تقرریوں اور ترقیوں کے لئے رولز کے مسودہ پر تجاویز یا اعتراضات مانگ رکھے ہیں۔