راولپنڈی،ایف پی سی سی آئی انتخابات 2019

راولپنڈی چیمبر کی طرف سے ممبر ایگزیکٹو باڈی کے لئے راجہ توحید احمد، جنرل باڈی کے لئے شیخ ادریس کے ناموں کی منظوری

جمعہ 26 اکتوبر 2018 22:36

راولپنڈی،ایف پی سی سی آئی انتخابات 2019
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2018ء) ایف پی سی سی آئی انتخابات 2019کے لئے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی طرف سے ممبر ایگزیکٹو باڈی کے لئے راجہ توحید احمد، جنرل باڈی کے لئے شیخ ادریس کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ۔ا ن دونوں کے نام راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی جانب سے بھجوائے گئے جن کو منظور کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزکے چیف ایگزیکٹوآفیسر ندیم شیخ ، گروپ لیڈر شاہد غفور پراچہ ، صدر ثمران پاشا، سینئر نائب صدر اصغر خان و دیگر نے دونوں ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم پرراولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزکی جانب سے تاجروں کے مسائل حل کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔